ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منکی سمندر میں غرق ہوکر دو لڑکے جاں بحق

منکی سمندر میں غرق ہوکر دو لڑکے جاں بحق

Sat, 15 Jan 2022 17:57:45    S.O. News Service

بھٹکل 15 جنوری (ایس او نیوز)  پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی سمندر میں غرق ہوکر دو لڑکے جاں بحق ہوگئے  جن کی شناخت  منوج بابو نائک اور درشن اُودے نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے، ان کی عمر 14 سے  15 سال بتائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قریب 10/12 لڑکے دوپہر قریب ڈھائی بجے منکی سمندر میں تیرنے کے لئے اُترے تھے جس میں سے دو لڑکے غرق ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے دونوں کی نعشیں سمندر سے برآمد کرلی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں منکی کے تالمکّی کے رہنے والے تھے اور دونوں  قریبی کنڑا اسکول میں میٹرک کے  طالب علم تھے۔

نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کے حوالے کیا گیا ہے۔

منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: